اخبار الریاض کے مطابق بلدیاتی خلاف ورزیوں پر سزاؤں کے ضابطے میں وزارت تجارت کے دائرہ اختیار سے متعلق حصے میں متعدد تجارتی خلاف ورزیوں پر مالی جرمانے مقرر کیے گئے ہیں، جن میں فروخت سے انکار، بل جاری نہ کرنا، مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی، مصنوعات کی معلومات میں ردوبدل اور الیکٹرانک ادائیگی سے متعلق خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ خلاف ورزی کی نوعیت کے لحاظ سے اداروں کو اصلاح کی مہلت بھی دی جائے گی۔

نئے جدول کے مطابق وزیر تجارت کے فیصلے سے مقرر قیمتوں سے زیادہ پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے یا متعلقہ ادارے کی طے کردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ ریال اور کم از کم 5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

جرمانے کا حساب مقررہ قیمت اور فروخت کی قیمت کے فرق کی بنیاد پر لگایا جائے گا اور ہر خلاف ورزی والی شے پر الگ سے لاگو ہوگا۔