سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت تجارت نے الیکٹریکل فیوز باکس میں خرابی کے باعث 2021–2022 ماڈل کی 769 بی اے آئی سی BJ40 گاڑیاں واپس طلب کر لی ہیں۔ وزارت کے مطابق اس خرابی سے شارٹ سرکٹ ہو سکتا ہے جس سے آگ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

گاڑی مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ Recalls.sa پر دیکھیں کہ ان کی گاڑی کا شناختی نمبر (VIN) اس فہرست میں شامل ہے یا نہیں، اور مفت مرمت کے لیے پیٹرومن بی اے آئی سی سے 8004420030 پر رابطہ کریں۔