سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے وزارتی حکم نامے کے ذریعے مکہ چیمبر آف کامرس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے نو ارکان مقرر کیے ہیں۔

بورڈ کی مدت چار سال ہوگی جو 1448 سے 1452 ہجری (2026 تا 2030) پر محیط ہے، اور اس کا آغاز 24 اکتوبر سے ہوگا۔

نامزد ارکان میں چیمبر کے موجودہ چیئرمین شیخ عبداللہ بن صالح کامل بھی شامل ہیں، جبکہ فہرست میں احمد بن رباح الشریف، شیماء بنت محمد مشاط اور صالح بن محمد عوض بن لادن کے نام بھی ہیں۔