سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کی ہدایت پر پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبداللہ البسامی نے انتظامی احکامات جاری کرتے ہوئے مختلف شعبوں کے 2440 اہلکاروں کو اگلے رینک پر ترقی دے دی۔
لیفٹیننٹ جنرل البسامی نے سکیورٹی اہلکاروں پر توجہ دینے پر مملکت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور ہر شعبے میں حمایت پر وزیر داخلہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ یہ ترقی انہیں دین، بادشاہ اور وطن کی خدمت میں مزید محنت کی ترغیب دے گی۔
