سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے آج خبردار کیا ہے کہ الباحہ ریجن میں درمیانی سے تیز بارش ہوگی اور یہ سلسلہ آئندہ ہفتے کے روز تک جاری رہے گا۔

انتباہ میں الباحہ شہر کے علاوہ العقیق، القریٰ، المندق، بلجرشی، بنی حسن، المخواہ، قلوہ، الحجرہ اور غامد الزناد کی گورنریٹس اور ان سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

سول ڈیفنس نے سب سے احتیاط برتنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔