سعودی عرب کے سول ڈیفنس کے 1036 اہلکاروں کو مختلف شعبوں میں ان کے اگلے رینک پر ترقی دے دی گئی ہے۔ یہ انتظامی احکامات سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر حمود بن سلیمان الفرج نے وزیر داخلہ ہز رائل ہائینس شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کی ہدایت پر جاری کیے۔
میجر جنرل الفرج نے سول ڈیفنس اہلکاروں پر توجہ اور سرپرستی کے لیے مملکت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی ہر میدان میں حمایت پر وزیر داخلہ سے بھی اظہارِ تشکر کیا۔
انہوں نے ترقی پانے والوں کو مبارکباد دی، ان کی کامیابی کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ یہ ترقیاں انہیں دین، بادشاہ اور وطن کی خدمت میں مزید محنت کا حوصلہ دیں گی۔
