خمیس مشیط کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔ یہ بات یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتائی۔
المالکی کے مطابق یہ میزائل “دہشت گرد حوثی ملیشیا” نے داغے تھے، اور یہ شہر کو نشانہ بنانے والا ایک دہشت گردانہ حملہ تھا۔
