اخبار الریاض کے مطابق یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے منگل کو بتایا کہ ریاض ریجن میں ایک ڈرون کو فضا میں روکا گیا اور پھر تباہ کر دیا گیا۔

جاری کیے گئے بیان میں صرف ڈرون روکے جانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے ماخذ یا اسے چلانے والوں کے بارے میں مزید تفصیل نہیں دی گئی۔