یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ مملکت کی جانب داغے گئے چار ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائیاں مدینہ منورہ ریجن اور مشرقی ریجن میں کی گئیں، تاہم یہ نہیں بتایا کہ ڈرون کس نے داغے تھے۔