یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ مملکت کے مشرقی ریجن کی جانب داغے گئے ایک ڈرون کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔
بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرون کس نے داغا تھا، اور نہ ہی مزید تفصیلات فراہم کی گئیں۔
