یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد حوثی گروہ کی جانب سے مملکت کے جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے ایک ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔

المالکی نے اپنے بیان میں ڈرون داغنے کی ذمہ داری "دہشت گرد حوثی ملیشیا" پر عائد کی، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔