سعودی گزٹ کے مطابق منگل کو مکہ مکرمہ میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں تین بچے بہہ گئے۔ اخبار نے شہری دفاع کے ایکس پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پہنچنے والی ٹیموں نے ایک بچے کو بچا لیا جبکہ دوسرا بچہ جاں بحق پایا گیا۔
شہری دفاع کے مطابق تیسرے لاپتہ بچے کی تلاش کا کام جاری ہے۔
ادارے نے شہریوں، مقیم افراد اور زائرین سے اپیل کی کہ بارش کے دوران وادیوں اور پانی جمع ہونے والی جگہوں سے دور رہیں۔
