سعودی قومی مرکز برائے موسمیات نے آج سے آئندہ بدھ تک مکہ مکرمہ ریجن کی متعدد گورنریٹس میں درمیانی سے موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

پیش گوئی میں مکہ مکرمہ کے ساتھ الکامل، الجموم، بحرہ، طائف، میسان، اضم، العرضیات، اللیث اور القنفذہ شامل ہیں۔

شہری دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور بارش کے دوران اپنی حفاظت کے لیے اس کی جاری کردہ ہدایات اور رہنمائی پر عمل کریں۔