سعودی عرب کے وزیر خارجہ ہز ہائنس شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے مملکت کے شہری علاقوں پر دہشت گرد حوثی گروہ کے مسلسل حملوں کی مذمت کی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ سعودی عرب اور کویت اپنی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والے ہر اقدام کے مقابلے میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
