سعودی عرب کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے لوگوں سے احتیاط برتنے، محفوظ مقامات پر رہنے، سیلابی پانی جمع ہونے کی جگہوں اور وادیوں سے دور رہنے، ان میں نہ تیرنے اور میڈیا و سوشل میڈیا پر جاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش آئندہ بدھ تک جاری رہے گی۔
قومی مرکز برائے موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانی سے موسلا دھار بارش ہوگی، جس سے سیلابی ریلے، ژالہ باری اور گرد و غبار اڑانے والی تیز ہوائیں متوقع ہیں۔ اس سے مکہ مکرمہ شہر، الکامل، الجموم، بحرہ، طائف، میسان، اضم، العرضیات، اللیث اور القنفذہ متاثر ہوں گے۔
مرکز کے مطابق جازان، عسیر اور الباحہ کے علاقوں میں بھی درمیانی سے تیز بارش، سیلابی ریلے، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں متوقع ہیں، جبکہ مدینہ منورہ، حائل، الجوف اور شمالی سرحدی علاقے میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔
