سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے آج تبوک ریجن کے علاقوں تیماء اور المعظم میں درمیانی بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ بارش کے ساتھ انتہائی تیز ہوائیں، افقی حد نگاہ تقریباً صفر ہونے، ژالہ باری، سیلابی ریلوں اور گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔
مرکز کے مطابق یہ موسمی صورتحال رات 11 بجے تک برقرار رہے گی۔
