اخبار الریاض کے مطابق ہنگامی حالات کے لیے قومی پیشگی انتباہ پلیٹ فارم نے ریاض میں انتباہی الرٹ جاری کیا اور شہریوں اور مقیم افراد سے سرکاری ہدایات کی پابندی کرنے کی اپیل کی۔
پلیٹ فارم نے لوگوں سے کہا کہ وہ عمارتوں کے اندر قریب ترین محفوظ جگہ پر چلے جائیں اور کھڑکیوں، کھلی جگہوں اور خطرے والے مقامات سے دور رہیں۔ اس نے زور دیا کہ خطرہ ٹلنے تک کوئی باہر نہ نکلے اور ہجوم لگانے یا تصویریں اور ویڈیو بنانے سے گریز کیا جائے۔
پلیٹ فارم نے متعلقہ حکام کی جانب سے سرکاری ذرائع سے جاری ہدایات پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی۔