سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ نے حجاموں پر لازم کیا ہے کہ وہ کارآمد ہیلتھ سرٹیفکیٹ رکھیں، ذاتی صفائی کا خیال رکھیں اور سروس سے پہلے اور اس کے دوران صحت کے درست طریقے اپنائیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ لائسنس یافتہ دکان سے باہر گاہکوں کے گھروں پر حجامت کی سروس کے لیے مخصوص اجازت نامہ درکار ہوگا۔
مردانہ حجام کی دکانوں کو دوبارہ استعمال ہونے والے آلات ہر استعمال کے بعد صاف، جراثیم سے پاک اور اسٹرلائز کرنا ہوں گے، جبکہ ایک بار استعمال ہونے والی اشیا فوراً تلف کرنا ہوں گی۔ دکانوں کو تمام سامان باقاعدگی سے صاف اور اسٹرلائز بھی کرنا ہوگا۔
