سعودی عرب کے مدینہ منورہ ریجن میں ایک کروز میزائل کو روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے کیا۔

اتحادی افواج کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے یہ اطلاع دی، تاہم ان کے بیان میں واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔