اخبار عکاظ کے مطابق سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس (جوازات) نے مملکت کے تمام ریجنز میں 21 مقامات مختص کیے ہیں، جہاں سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر موجود یمنی شہری اپنی قانونی حیثیت درست کرا سکتے ہیں۔

ریاض میں یہ مقامات دوسرے صنعتی شہر کا جوازات دفتر، الحائر کے انتظامی مرکز میں جوازات انتظامیہ، الملز جوازات شاخ اور الخرج گورنریٹ کا جوازات دفتر ہیں۔ مشرقی ریجن میں الخبر، الاحساء اور جنوبی حفر الباطن کے جوازات دفاتر میں یہ کارروائی ہوگی۔

عسیر ریجن میں ریجنل جوازات انتظامیہ اور خمیس مشیط و بیشہ کے دفاتر مقرر ہیں، جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں الشمیسی کے پبلک سروسز سینٹر میں اسٹیٹس درستگی کا دفتر قائم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ دیگر مقامات بھی ہیں۔