روزنامہ عکاظ سے گفتگو میں محکمہ جوازات کے سرکاری ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ناصر العتیبی نے اسٹیٹس کی درستی کی مہم میں شامل یمنی شہریوں پر زور دیا کہ وہ فراہم کی گئی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے مقررہ مدت کے اندر جلد از جلد اپنی کارروائی مکمل کریں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مہم 60 دن جاری رہے گی اور علاقائی جوازات دفاتر کے 23 مراکز پر چلائی جا رہی ہے، جبکہ بعض زمروں کے مستفیدین اپنی صورتحال کے مطابق آن لائن بھی کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔

جن کے پاس یمنی پاسپورٹ یا سفری دستاویز نہیں، انہیں درستی کے مراکز پر جانا ہوگا جہاں ان کا استقبال کر کے انہیں یمنی سفارت خانے کے نمائندوں کے پاس بھیجا جائے گا جو ان کی دستاویزات کی جانچ کریں گے۔