عکاظ اخبار کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ (جوازات) نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم یمنی شہریوں کے اسٹیٹس کی درستگی سے متعلق 10 عام سوالات کے جوابات جاری کیے ہیں۔
جوازات کے مطابق اسٹیٹس کی درستگی سے 1448/4/30 ہجری سے دو ماہ تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، اور مملکت میں غیر قانونی طور پر موجود تمام یمنی شہری مقررہ ضوابط اور شرائط کے مطابق اس کے اہل ہیں۔
جوابات میں یمنی دستاویزات یا پاسپورٹ رکھنے والے مستفیدین کو دیے جانے والے وزٹ ویزا کی مدت کا معاملہ بھی شامل تھا۔
