یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف میں ایک کروز میزائل کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا۔
بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ میزائل کس نے اور کہاں سے داغا، اور نہ ہی میزائل کو روکنے کی کارروائی کی مزید تفصیلات دی گئیں۔
ایک الگ بیان میں المالکی نے کہا کہ اسی ایئرپورٹ کے مسافر ٹرمینل نمبر 4 کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی، جبکہ متعلقہ ادارے موقع پر صورتحال سنبھال رہے ہیں۔
