ریاض شہر کے شمالی علاقے میں تین ڈرونز کو فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔

یہ اطلاع یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے دی۔

ترجمان کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ڈرون کس نے بھیجے تھے۔