سعودی عرب کے مشرقی صوبے کی بلدیہ نے بقیق گورنریٹ کے محلہ الفردوس میں 5 پارکس اور عوامی سہولیات کی ترقی اور بحالی کا کام مکمل کر لیا ہے، جن کا مجموعی رقبہ 16 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے۔
منصوبے میں 3,642 مربع میٹر سبزہ زار، 149 پارکنگ کی جگہیں اور 1,900 میٹر طویل واکنگ ٹریک شامل ہیں۔ بلدیہ کے مطابق یہ کام بلدیاتی خدمات بہتر بنانے، شہری منظرنامہ نکھارنے اور معیارِ زندگی بلند کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے اور سعودی گرین انیشیٹو کی معاونت کرتا ہے۔
بلدیہ کے سرکاری ترجمان فیصل الزہرانی نے کہا کہ یہ منصوبہ مشرقی صوبے کے شہروں اور گورنریٹس میں عوامی سہولیات کی ترقی کی کوششوں کا تسلسل ہے، تاکہ رہائشی علاقوں کے مکینوں کو تفریحی مقامات، سبزہ زار اور کھیلوں کی سہولیات میسر ہوں۔


