سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب نے چین سے درآمد کیے جانے والے مشروبات کے ڈبوں کے آسانی سے کھلنے والے ایلومینیم ڈھکنوں پر 15.8 سے 38.7 فیصد تک حتمی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ یہ ڈیوٹی منگل 13 اکتوبر سے نافذ ہو گئی ہے اور پانچ سال تک برقرار رہے گی۔

یہ فیصلہ وزیر تجارت اور جنرل اتھارٹی آف فارن ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر ماجد القصبی نے جاری کیا۔ اس کا مقصد مقامی صنعت کو تحفظ دینا اور ملکی منڈی میں منصفانہ مسابقت یقینی بنانا ہے۔