سعودی گزٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اعلان کیا ہے کہ سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کی بین الاقوامی مالیاتی و زری کمیٹی کی صدارت کی مدت ایک سال بڑھا کر جنوری 2028 تک کر دی گئی ہے۔ ان کی ابتدائی تین سالہ مدت مکمل ہو چکی تھی۔

یہ توسیع اس وقت ہوئی جب وزیر نے کمیٹی کے ارکان کی جانب سے صدارت جاری رکھنے کی درخواست قبول کر لی۔ یہ کمیٹی فنڈ کا مرکزی وزارتی مشاورتی ادارہ ہے جو آئی ایم ایف کی ترجیحات پر اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرتا ہے اور عالمی مالیاتی نظام کے اہم معاملات پر غور کرتا ہے۔