سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے ریاض ریجن کے کچھ حصوں میں درمیانی بارش کا انتباہ جاری کیا ہے جس سے سیلابی ریلے بہنے اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ یہ صورتحال الدوادمی اور عفیف گورنریوں کو متاثر کرے گی۔

مرکز کے مطابق بارش کے ساتھ انتہائی تیز ہوائیں چلیں گی، آسمانی بجلی کڑکے گی اور افقی حد نگاہ تقریباً صفر تک گر سکتی ہے۔ یہ کیفیت رات 8 بجے تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔