سعودی عرب کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے عوام سے احتیاط برتنے، محفوظ مقامات پر رہنے، وادیوں اور سیلابی پانی جمع ہونے کی جگہوں سے دور رہنے اور ان میں نہ تیرنے کی اپیل کی ہے، اور میڈیا و سوشل میڈیا پر جاری ہدایات پر عمل کرنے کا کہا ہے، کیونکہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانی سے تیز بارش، سیلابی ریلے، ژالہ باری اور گرد اڑانے والی ہوائیں متوقع ہیں، جو مکہ مکرمہ شہر، الکامل، الجموم، بحرہ، طائف، میسان، اضم اور العرضیات کو متاثر کریں گی، جبکہ جدہ، رابغ، خلیص، اللیث، القنفذہ، رنیہ، الخرمہ، المویہ اور تربہ میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔
ریاض ریجن میں وادی الدواسر، السلیل، عفیف، القویعیہ، الرین اور الدوادمی میں ہلکی سے درمیانی بارش، سیلابی ریلوں، ژالہ باری اور گرد آلود ہواؤں کا امکان ہے۔
جازان، عسیر اور الباحہ ریجنز میں درمیانی سے تیز بارش ہوگی، جبکہ مدینہ منورہ، مشرقی ریجن، حائل، تبوک، الجوف، شمالی سرحدی ریجن اور نجران میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
