سعودی عرب کی نیشنل واٹر کمپنی نے ریاض ریجن کی الدوادمی گورنری میں پانی کی لائنوں اور نیٹ ورک کا منصوبہ مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر مجموعی طور پر 74 ملین ریال سے زیادہ لاگت آئی۔

کمپنی کے مطابق منصوبے کے تحت مختلف قطر کی پائپ لائنیں اور نیٹ ورک بچھائے گئے جن کی مجموعی لمبائی 262 کلومیٹر سے زائد ہے۔ یہ الدوادمی گورنری کے کچھ حصوں کے علاوہ البجادیہ اور نفی کے مراکز کو بھی پانی فراہم کریں گے۔

کمپنی نے کہا کہ یہ منصوبہ پانی کی خدمات کا دائرہ بڑھانے، آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے اور مملکت کے مختلف شہروں اور گورنریوں میں اعلیٰ معیار کے مطابق پائیدار خدمات کی فراہمی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

نیشنل واٹر کمپنی نے منصوبے میں شامل علاقوں کے صارفین سے کہا ہے کہ وہ کمپنی کی اسمارٹ فون ایپ یا آن لائن برانچ e.nwc.com.sa کے ذریعے پانی کے کنکشن کی درخواست دیں۔