اخبار الشرق الاوسط کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کو نشانہ بنائے جانے کے بعد زخمیوں کی جان بچانے میں 400 طبی اہلکاروں نے حصہ لیا اور 25 آپریشن کیے۔
شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے سربراہ ڈاکٹر معد الساعاتی نے کہا کہ طبی نظام نے زخمیوں کے کیسز کو اعلیٰ مہارت کے ساتھ اور ریکارڈ وقت میں نمٹایا۔
