یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان نے دہشت گرد حوثی گروہ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ زعمیہ، ہوری، جلبہ اور سنبوق جیسی روایتی کشتیوں کو سمندر کے راستے اسلحہ، میزائل اور فوجی سازوسامان اسمگل کرنے کے لیے استعمال نہ کرے۔

کمان کے مطابق یہ سرگرمی یمن کی سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے اور اس سے عام شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑتی ہیں۔

کمان نے ایسی تمام کشتیوں کے مالکان پر زور دیا کہ وہ اپنی جان و مال کے تحفظ کی خاطر یمنی ساحلوں تک اسلحہ کی اسمگلنگ میں حوثی ملیشیا کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کریں۔