یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کی افواج نے ریاض ریجن میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا۔ اس بات کا اعلان اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کیا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری مختصر بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرون کس نے داغا، اسے کب روکا گیا یا کوئی نقصان ہوا یا نہیں۔