یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے اور ریاض ریجن میں دو ڈرون روک کر تباہ کر دیے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے ذریعے جاری بیان میں ڈرون داغنے والے فریق یا انہیں روکے جانے کے وقت کا ذکر نہیں کیا گیا، اور نہ ہی کسی نقصان کی اطلاع دی گئی۔