جاپان نے دہشت گرد حوثی گروہ کی جانب سے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور شہری تنصیبات پر بار بار کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ توشیمتسو موتیگی نے یہ بات سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہی۔
سعودی بیان کے مطابق دونوں وزرا نے "دہشت گرد حوثی ملیشیا" کے ان حملوں پر بات چیت کی اور موتیگی نے اپنے ملک کی جانب سے ان کی مذمت سے آگاہ کیا۔
دونوں وزرا نے دو دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو میں توانائی کے تحفظ اور علاقائی و بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں جہاز رانی کی آزادی اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے رابطہ کاری اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔
