کینیا نے سعودی عرب پر دہشت گرد حوثی گروہ کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ کینیا کے وزیر خارجہ موسالیا مداوادی نے سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں اپنے ملک کا یہ مؤقف پیش کیا۔

گفتگو کے دوران مداوادی نے “حوثی دہشت گرد ملیشیا” کی جانب سے مملکت، اس کی شہری تنصیبات اور اہم مقامات پر حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ ان دہشت گرد خطرات کے مقابلے میں کینیا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

کینیا کے وزیر خارجہ نے ان حملوں کے متاثرین کے اہل خانہ اور سعودی حکومت و عوام سے اپنے ملک کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔