سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ ہر گھر میں آگ بجھانے کا آلہ (فائر ایکسٹنگوشر) موجود ہونا چاہیے اور گھر والوں کو آگ لگنے کی صورت میں اس کا درست استعمال آنا چاہیے، تاکہ جان و مال کو محفوظ رکھا جا سکے۔
ڈائریکٹوریٹ کے مطابق خشک پاؤڈر والے آلات گھروں میں لگنے والی کئی اقسام کی آگ پر مؤثر ثابت ہوتے ہیں، کیونکہ یہ تیزی سے شعلوں کو پھیلنے سے روکتے اور آگ پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔
سول ڈیفنس نے شہریوں اور مقیم افراد سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جاری حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہنگامی صورت میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے کے رہائشی 911 پر، جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے رہائشی 998 پر کال کر کے مدد طلب کر سکتے ہیں۔
