سعودی عرب کی پبلک پراسیکیوشن میں تفتیشی کارروائی کے فریقین اب 77 سے زائد زبانوں میں براہ راست ترجمے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ اٹارنی جنرل اور پبلک پراسیکیوشن کونسل کے سربراہ ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف نے کثیر لسانی ڈیجیٹل فوری ترجمہ سروس شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس سروس سے ترجمے کی ضروریات کو تیزی سے پورا کرنے، تفتیشی کارروائی کی کارکردگی اور معیار بڑھانے اور رابطے کی درستگی و طریقہ کار کی صحت یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ سروس مترجم کی مدد سے متعلق قانونی ضمانتوں کو بھی تقویت دیتی ہے، تاکہ کارروائی کے فریقین اپنے بارے میں کیے جانے والے اقدامات کو سمجھ سکیں اور تفتیش کے دوران واضح اور درست انداز میں اپنی بات کہہ سکیں۔

یہ اقدام پبلک پراسیکیوشن کے نظام کار کو ترقی دینے اور جدید ڈیجیٹل حل اپنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد طریقہ کار کی ضمانتوں کو مضبوط بنانا، عملی کارکردگی بڑھانا اور کارروائی میں تیزی لانا ہے۔