سعودی گزٹ کے مطابق دو کم سن بچوں کے والد 33 سالہ اردنی شہری ان 12 افراد میں شامل ہیں جو ہفتے کو ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دہشت گرد حوثی ملیشیا کے حملے میں جاں بحق ہوئے۔
اہل خانہ کے مطابق شادی شدہ محمود حسین البرقاوی تقریباً دو سال سے سعودی عرب میں مقیم تھے اور وہاں ایک کیفے میں ملازمت کرتے تھے۔ وہ بہتر روزگار اور اپنے گھرانے کی کفالت کے لیے مملکت آئے تھے۔
اہل خانہ نے ان کی موت کی خبر پر صدمے اور غم کا اظہار کیا۔
