سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے اتوار کو ریاض کے اسپتالوں کا دورہ کیا اور ان افراد کی عیادت کی جو کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دہشت گرد حوثی ملیشیا کے حملے میں زخمی ہو کر زیر علاج ہیں۔

وزیر نے زخمیوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی نگہداشت کا جائزہ لیا۔ علاج کرنے والی طبی ٹیموں نے انہیں مریضوں کی حالت اور خدمات سے آگاہ کیا۔

جن زخمیوں سے وزیر ملے ان میں ایک عمانی ڈاکٹر بھی شامل ہیں جو جدہ جانے کے لیے ہوائی اڈے پہنچے تھے۔