سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے آج پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور قومی دفاع کے وزیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

گفتگو میں دونوں دوست ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی سلامتی و استحکام کی حمایت کے طریقوں پر تبادلۂ خیال ہوا۔

سرکاری بیان کے مطابق رابطے میں مملکت کے خلاف حوثی ملیشیا کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت بھی کی گئی۔