انڈپینڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد حوثی گروہ کی جانب سے ہوائی اڈے کو بار بار نشانہ بنائے جانے کے بعد سعودی حکام نے پیر کے روز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آمد و رفت کی معطلی کی مدت بڑھا دی۔ نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی آدھی رات (مقامی وقت) تک کسی پرواز کے لیے نہیں کھلے گا۔

گزشتہ چند روز کے ان دہشت گرد حملوں میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 13 ہفتے کے حملے کا نشانہ بنے۔ رپورٹ کے مطابق دس سال سے زیادہ عرصے میں مملکت کو اتنے جان لیوا حملے کا سامنا نہیں ہوا تھا، جبکہ زخمیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔