سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے آج حائل ریجن کے لیے انتباہ جاری کیا ہے جس کے مطابق انتہائی تیز ہوائیں چلیں گی جن سے افقی حدِ نگاہ تقریباً صفر ہو سکتی ہے، جبکہ ژالہ باری، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ کھلے علاقے اور شاہراہیں بھی اس کی زد میں ہوں گی۔
مرکز کے مطابق یہ صورتِ حال رات 9 بجے تک برقرار رہنے کی توقع ہے، اس لیے خاص طور پر شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو احتیاط کرنی چاہیے۔
