سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے آج حائل ریجن کے لیے انتباہ جاری کیا ہے، جہاں انتہائی تیز ہواؤں کے باعث افقی حدِ نگاہ تقریباً صفر ہو جانے کا امکان ہے۔
مرکز کے مطابق تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری، سیلابی ریلے اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ اس صورتحال سے ریجن کے کھلے علاقے اور شاہراہیں بھی متاثر ہوں گی۔
مرکز نے بتایا کہ موسم کی یہ کیفیت رات 10 بجے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
