سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے آج خبردار کیا ہے کہ جازان ریجن میں درمیانی سے شدید بارش ہوگی، جس کے ساتھ انتہائی تیز ہوائیں چلیں گی اور افقی حدِ نگاہ تقریباً صفر ہو جائے گی۔
انتباہ کے مطابق اس دوران ژالہ باری، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔
یہ صورتحال جازان شہر کے علاوہ حرث، دائر (بنی مالک)، ریث، عارضہ، عیدابی، فیفا، ہروب، طوال، صامطہ، احد المسارحہ، ابو عریش، ضمد، صبیا، درب اور بیش کی گورنریٹس اور مرکز فطیحہ کو متاثر کرے گی۔
مرکز کے مطابق موسم کی یہ کیفیت رات 10 بجے تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔
