سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے آج ریاض میں وزارت کے صدر دفتر میں مملکت میں امریکی سفارت خانے کی قائم مقام ناظم الامور جینیفر لارسن کا استقبال کیا۔

ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس نوعیت کی ملاقاتیں وزارت داخلہ اور مملکت میں موجود غیر ملکی سفارتی مشنز کے درمیان معمول کے رابطوں کا حصہ ہوتی ہیں۔

ملاقات میں معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری برائے سکیورٹی امور عبداللہ بن فہد الفارس، وزیر کے دفتر برائے مطالعات و تحقیق کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل خالد بن ابراہیم العروان، قانونی امور اور بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن سلیمان العیسیٰ اور بین الاقوامی شراکت داری پروگراموں کے نائب نگران اعلیٰ میجر جنرل فراس بن صالح الصالح بھی موجود تھے۔