انڈیپنڈنٹ فارسی نے العربیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر عبدالفتاح السیسی کی زیر صدارت مصر کی قومی دفاعی کونسل نے اتوار کو سعودی عرب کو ہر قسم کی ضروری اور ممکنہ مدد فراہم کرنے کی منظوری دی۔ یہ فیصلہ مملکت پر دہشت گرد حوثی گروہ کے حملوں کے تناظر میں کیا گیا۔

کونسل نے خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جسے اس نے نازک اور سنگین قرار دیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب سعودی عرب پر حملوں میں شدت آئی ہے۔

مصری ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کے پیش نظر مصر نے مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔