جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں آج ایک سیاحتی ریزورٹ میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔

علاقے کے فائر سروس اور سول ڈیفنس محکمے کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مرشد حسین نے بتایا کہ آگ صبح کے وقت خلیج بنگال کے قریب سیاحتی ضلع کاکس بازار کے علاقے انانی میں واقع ایک ریزورٹ میں بھڑکی، اور دیکھتے ہی دیکھتے لکڑی سے بنے تین منزلہ ریزورٹ میں پھیل گئی۔

آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔