سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ہیلتھ انشورنس کونسل نے تصدیق کی ہے کہ لازمی ہیلتھ انشورنس پالیسی گھر پر فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا احاطہ کرتی ہے، تاکہ مریض اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد گھر میں اپنا علاج جاری رکھ سکیں۔
ان خدمات میں پیشاب کی نلکی (کیتھیٹر) لگانا، سرجری کے بعد رگ کے ذریعے دوا دینا اور آپریشن کے بعد زخموں کی دیکھ بھال شامل ہیں۔ کونسل کا کہنا ہے کہ صحت یابی کا سفر اسپتال میں ختم نہیں ہوتا بلکہ گھر تک جاری رہتا ہے۔
وزارت صحت نے مستفیدین کے لیے ان خدمات کی آن لائن درخواست کی سہولت فراہم کی ہے۔
