اسٹیٹ بینک کے 10 نومبر 2026 کے بیان کے مطابق اکتوبر میں سعودی عرب سے پاکستان کو 981.6 ملین ڈالر بھیجے گئے، جو تمام ممالک میں سب سے زیادہ تھے۔
مجموعی ترسیلات 3.9 ارب ڈالر رہیں، سالانہ اضافہ 13.8 فیصد اور ماہانہ اضافہ 8.5 فیصد تھا۔ متحدہ عرب امارات سے 815.9، برطانیہ سے 592.2 اور امریکا سے 328.9 ملین ڈالر آئے۔
جولائی تا اکتوبر ترسیلات 14 فیصد بڑھ کر 14.8 ارب ڈالر ہوئیں، گزشتہ مساوی مدت میں یہ 13 ارب ڈالر تھیں۔